15

کس اداکارہ کی شادی کی خبر ملنے پر جیکی شیروف کا دل ٹوٹ گیا تھا؟

ایک دنیا جیکی شیروف کی دیوانی تھی لیکن اپنے جگو دادا کسی ایک کے دیوانے تھے اور ایسے کہ اپنی دل کی بات انھیں ڈھنگ سے کہہ بھی نہ پائے۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار جیکی شیروف اپنی ایک ساتھی اداکارہ کو دل دے بیٹھے تھے لیکن اظہار کرنے کی ہمت نہیں تھی۔

جیکی شیروف کی اس یک طرفہ محبت کا یہ عالم تھا کہ انھوں نے اپنے والد جن سے وہ کوئی بھی بات کرنے گھبراتے تھے۔ اُنھیں اداکارہ کے بارے میں بتادیا تھا۔

‘کافی ود کرن کے سیزن 5’ میں جیکی شیروف نے بتایا کہ مجھے آج بھی نہیں معلوم کہ میں نے کیسے اپنے والد سے شادی کی بات کرلی تھی۔

جیکی شیروف نے بتایا کہ میں بھی اُس کے حسن کا دیوانہ جس کا ایک زمانہ عاشق ہے یعنی مادھوری ڈکشٹ۔

پروگرام ایک سیگمنٹ ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران کرن جوہر نے جیکی شروف سےسوال کیا کہ شوبز کی وہ کون سی اداکارہ ہیں جس کی شادی پر کئی ایک کے دل ٹوٹ گئے تھے۔

جواب میں جگو دادا نے برجستہ کہا کہ ’یقیناً، مادھوری‘۔

جس پر میزبان کرن جوہر نے ایک اور سوال داغا کہ کیا آپ کا بھی دل ٹوٹا تھا تو جیکی شیروف نے برملہ اعتراف کیا کہ کوئی شک؟

جیکی شیروف نے اپنے مخصوص انداز میں دل پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ دل ٹوٹنا کہوں یا کچھ اور یہ میرے لیے ‘اف’ کی طرح تھا‘۔

اداکار جیکی شیروف آج بھی مادھوری ڈکشٹ کو اپنے سامنے پاکر نروس ہوجاتے ہیں۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں