18

نئے اداکار اسکرپٹ پر کم اور میک اپ پر زیادہ وقت لگاتے ہیں؛ توقیر ناصر

ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار توقیر ناصر نے جہاں فیلڈ میں آنے والے نئے اداکاروں سے ایک شکوہ کیا ہے وہیں جونیئر اداکاروں کو قیمتی مشورہ بھی دیدیا۔

500 سے زائد کردار نبھانے والے سینیئر اداکار توقیر ناصر نے کہا کہ آج کل ریہرسل کو بالکل نظر انداز کردیا گیا ہے۔ اب ہم محنت سے کتراتے ہیں۔ 

توقیر ناصر نے کہا کہ خوش قسمتی سے مجھے اشفاق احمد اور یاور حیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جنھوں نے بہت کچھ سکھایا۔

اداکار نے شکوہ کیا کہ نئے آنے والے اداکار اپنے کردار کو سمجھنے اور اسکرپٹ پر کام کرنے کے بجائے سارا فوکس میک اپ پر رکھتے ہیں۔

توقیر ناصر نے کہا کہ اداکار اور اداکارائیں اگر میک اپ کے بجائے اتنا وقت ریہرسل میں لگائیں تو پھر سے معیاری اور اچھا کام دیکھنے کو ملے گا۔

یاد رہے کہ 1999 میں توقیر ناصر کے فن کے اعتراف میں انھیں تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں