16

امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے سے دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا اور امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےخضدار کی  تحصیل نال میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے، دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے خضدار کی تحصیل نال میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، بزدلانہ کارروائیاں امن تباہ کرنے کی سازش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

 

کوئٹہ: خضدارکی تحصیل نال میں کالج کے قریب دھماکہ ، پولیس    
کوئٹہ: دھماکے سے 3 افراد جاں بحق 7 افراد زخمی ہوگئے،پولیس    
کوئٹہ: نعشوں اور زخمیوں کو نال ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس    
کوئٹہ: دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے ، پولیس    





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں