1

آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے، ایشیائی ترقیاتی بینک

وبائی امراض اور سیلاب میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے معاونت قابل ستائش، وزیرخزانہ۔
فوٹو: فائل

وبائی امراض اور سیلاب میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے معاونت قابل ستائش، وزیرخزانہ۔
فوٹو: فائل

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ینگ یی کی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات، پاکستان میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جاری تعاون اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مسٹر ینگ یی نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے اسٹاف سطح کے معاہدے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے ڈی بی کی طرف سے کئی سالوں میں فراہم کی جانے والی معاونت کی تعریف کرتے ہوئے وبائی امراض اور سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پالیسی پر مبنی قرض (پی بی ایل)کے ذریعے پاکستان کی معاونت کو سراہا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں