1

ادھوری پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ جاری ہونے پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت

  کراچی:ادھوری پرنٹنگ والے کرنسی نوٹوں کے اجراء کے بارے میں اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کے مطابق نیشنل بینک کی مذکورہ برانچ سے ایک ہزار والے صرف 10 نوٹ ادھوری پرنٹنگ کے حامل تھے لہٰذا غلط پرنٹ شدہ نوٹوں کی جگہ درست نوٹ ایس بی پی بی ایس سی کے کاؤنٹرز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹ الگ کرنے کا مضبوط نظام موجود ہے لیکن بڑے پیمانے کی پروڈکشن کے عمل میں ایسے نقائص کا خدشہ رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا کارنامہ، ادھوری چھپائی والے نئے نوٹ جاری کردیے

اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام کوالٹی چیکس کے باوجود غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹوں میں سے چند نوٹ بینکوں یا عوام  تک پہنچنے کا امکان ہوتا ہے، این بی پی ماڈل کالونی برانچ کو فراہم کیے گئے نوٹوں میں سے صرف 10 غلط شائع شدہ نوٹ سامنے آئے ہیں۔

ملک میں پرنٹ ہونے والے اور زیر گردش نوٹوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے یہ مقدار انتہائی معمولی ہے، مستقبل میں اس قسم کے واقعے سے بچنے کے لیے اندرونی کنٹرولز کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں