1

کینیڈا میں خالصتان رہنما کے قتل کیس میں پیش رفت

خالصتان رہنما کو کینیڈا میں جون 2023 میں بھارتی خفیہ ایجنسی نے قتل کروایا تھا، فوٹو: فائل

خالصتان رہنما کو کینیڈا میں جون 2023 میں بھارتی خفیہ ایجنسی نے قتل کروایا تھا، فوٹو: فائل

اوٹاوا:خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرعام پر آگئی۔

کینیڈا کے مقامی میڈیا کے پروگرام میں ایک سی سی ٹی وی ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں دو گاڑیوں کو دکھایا گیا جس میں ایک سفید کار ویگو گاڑی کے آگے کھڑے ہوتی ہے۔

ویگو گاڑی جیسے ہی سفید کار کے پیچھے رکتی ہے وہاں گھات لگائے دو ملزمان آتے ہیں اور فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیتے ہیں۔ ملزمان جائے واردات سے نامعلوم مقام کی جانب بھاگ جاتے ہیں۔

کینیڈا کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ویڈیو میں قتل ہونے والا سکھوں کے معروف رہنما ہردیپ سنگھ نجر ہیں جنھیں 18 جون 2023 کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پولیس کی تحقیقات کے نتیجے میں اس قتل کا ذمہ دار بھارتی خفیہ ایجنسی را کو بتایا تھا اور اس کے شواہد بھی پیش کیے تھے۔

جس کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں