1

اسلام آباد یونائیٹڈ نوٹوں کی بارش میں بھیگ گئی

شاداب خان پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، عثمان بہترین بیٹر، اسامہ بیسٹ بولر۔ فوٹو: پی ایس ایل

شاداب خان پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، عثمان بہترین بیٹر، اسامہ بیسٹ بولر۔ فوٹو: پی ایس ایل

کراچی:اسلام آباد یونائیٹڈ نوٹوں کی بارش میں بھیگ گئی، ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں جگمگاتی ٹرافی کے ساتھ 14 کروڑ روپے کی چیک بھی وصول کرلیا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹ سے شکست دے کر تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، ٹیم نے پلے آف کے اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے جگمگاتی ٹرافی پر حق جتایا، اس کے ساتھ ہی اسے 14 کروڑ روپے کا چیک بھی ملا۔

لگاتار تیسرے فائنل میں شکست کا منہ دیکھنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم کو رنر اپ رہنے پر 5 کروڑ 60 لاکھ روپے ملے۔ فیصلہ کن معرکے میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز اسلام آباد کے عماد وسیم کو ملا، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان قرار پائے، ایمرجنگ پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کراچی کنگز کے عرفان نیازی کو قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی

ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر کا اعزاز ملتان سلطانز کے اسامہ میر جبکہ بہترین بیٹر کا انعام ساتھی میٹ عثمان خان کو ملا، ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر ش عرفان نیازی ہی قرار پائے، پشاورزلمی کے صائم ایوب کو سپر آل رائونڈر قرار دیا گیا۔

سیزن کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان کے نام رہا۔ سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے اسامہ میر کو فضل محمود کیپ اور زیادہ رنز بنانے والے بابراعظم کو حنیف محمد کیپ سے نوازا گیا، اسپرٹ آف ٹورنامنٹ کا ایوارڈ پشاورزلمی کو ملا جبکہ بہترین امپائر آصف یعقوب قرار پائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں