1

انشورنس کا فراڈ کرنے کے لیے شہری نے اپنی ٹانگیں کٹوا دیں

مسوری:ایک امریکی شہری نے انشورنس فراڈ کرنے کی کوشش میں ایک شخص کو پیسے دے کر اپنی ٹانگیں کٹوا دیں اور اسے حادثے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پولیس نے حال ہی میں انتہائی عجیب و غریب کیس کی تفتیش کی ہے جس میں ریاست مسوری سے تعلق رکھنے والے ایک 60 سالہ شہری اپنی دونوں ٹانگیں کھو بیٹھا اور دعویٰ کیا کہ وہ برش ہاگ کے حادثے کا شکار ہوا۔ برش ہاگ ایک مشین ہوتی ہے جو کھیتوں میں ٹریکٹر سے جڑی ہوتی ہے اور اس میں بلیڈ لگے ہوتے ہیں۔

مقامی پولیس کو شہری کی جانب سے بتائی گئی کہانی میں کافی جھول نظر آئے۔ سب سے پہلے تو جو ٹانگیں ان کی کٹی تھیں وہ جائے وقوعہ یا آس پاس کہیں نہیں مل رہی تھیں جو کہ عجیب تھا۔ دوسرا یہ کہ ٹانگیں اتنی صفائی سے کٹی تھیں کہ لگ نہیں رہا تھا کہ کسی برش ہاگ کی زد میں آکر کٹی ہوں۔ اور آخری بات وہ شہری ٹانگوں سے فالج زدہ تھا جس پر سوال اٹھتا ہے کہ وہ حادثے والی جگہ پر پہنچا کیسے۔

جیسے ہی تفتیش آگے بڑھی اور زخمی شخص کی کہانی میں مزید جھول نمودار ہوئے تو پولیس نے دریافت کیا کہ بوڑھے شہری نے فلوریڈا کے رہنے والے ایک شخص کو معاوضے کے بدلے ان کی ٹانگیں کاٹنے کو کہا۔

بعد میں یہ مزید انکشاف ہوا کہ 60 سالہ فالج کے مریض نے انشورنس فراڈ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور چونکہ اس کی ٹانگیں بیکار ہوچکی تھیں، اس لیے اس نے فیصلہ کیا کہ انہیں ایک حادثے کا کہہ کر کٹوادیا جائے۔ تاہم شہری پر کوئی کیس نہیں بنایا گیا ہے کیونکہ پولیس کا موقف ہے کہ چونکہ شہری نے ابھی تک انشورنس کمپنی کے پاس دعویٰ دائر نہیں کیا ہے لہٰذا کیس کی کوئی وجہ نہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں