14

اپنی پارٹی میں ہی جانے کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں، علی امین گنڈا پور

مختلف پارٹیوں سے سیاسی الحاق کی بات چیت چل رہی ہے، نامزد وزیراعلی خیبرپختوںخوا

مختلف پارٹیوں سے سیاسی الحاق کی بات چیت چل رہی ہے، نامزد وزیراعلی خیبرپختوںخوا

 پشاور:پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی میں ہی جانے کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے پشاور میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور:صوبے کے حقوق کے لیے ضرور بات کریں سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا، خاموش رہنے کی وجہ سے صوبے کا یہ حال ہوا ہے، خیرات ہم نہیں مانگ رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاست سے بالا ترہوکر صوبے کے حق کی بات کریں گے، صرف عوام اور صوبے کی بات کی جائے گی، تمام پارٹیوں کو آن بورڈ کروں گا۔

نامزد وزیراعلی خیبرپختوںخوا کا کہنا تھا کہ انتخابی حلقوں میں بےضابطگیوں کے حوالے سے طریقے کار پرعمل کیا جائے گا، مختلف پارٹیوں سے سیاسی الحاق کی بات چیت چل رہی ہے تاہم عدالت میں درخواست دے رہے ہیں کہ ہم اپنی پارٹی میں ہی چلے جائیں، کابینہ کی تشکیل پر کام شروع کر دیا ہے ، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں