1

ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی

کراچی کے مخصوص روٹس پر موبائل سروس معطل ہوگی—فائل: فوٹو

کراچی کے مخصوص روٹس پر موبائل سروس معطل ہوگی—فائل: فوٹو

  کراچی:پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آئے ہوئے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچے جہاں ان کی موجودگی کے دوران 24 اپریل کو صبح 8 بجے تک مختلف روٹس پرموبائل سروس بند رہے گی۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہدایت کی روشنی میں ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران شہر کے مخصوص روٹس پر موبائل سروسز معطل رہے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات پر کراچی کے مخصوص روٹس پر 23 اپریل 2024 کی سہ پہر 3 بجے سے 24 اپریل 2024 کی صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔

یہ اقدام ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں