4

ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

ایران نے شام میں اپنے سفارت خانے پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے کیے، فوٹو: فائل

ایران نے شام میں اپنے سفارت خانے پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے کیے، فوٹو: فائل

ایران کے اسرائیل پر ڈرونز حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اقوام متحدہ نے اعلان کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تیزی کے ساتھ بدلتی صورت حال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ یہ اعلان اسرائیل کے اقوام متحدہ سے ایران کے حملے کی مذمت کے لیے فوری طور پر اجلاس منعقد کرنے کے بیان بعد سامنے آیا ہے جس میں ایران کے اسرائیل پر حملے کو کھلی جارحیت قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب گیلاد اردان نے سلامتی کونسل سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب چین، روس، متحدہ عرب امارات، قطر اور امریکا سمیت دیگر ممالک نے ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔

ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کو سوئس سفارت خانے کے ذریعے پیغام بھیجا ہے کہ اسرائیل کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا اور مزید حملوں کا ارادہ نہیں رکھتے البتہ اُس طرف جارحیت ہوئی تو جوابی کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ ایران کے خلاف جوابی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ہم نے کامیاب دفاع کیا اور اب بھرپور جواب دیں گے۔ جو ہمیں نقصان پہنچائے گا ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں