9

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9؛ مشکوک افراد میں سابق ریجنل کوچ شامل

کوئی25 ہزار سے زائد مالیت کا تحفہ دے تو اے سی یو کو بتانے کی ہدایت۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

کوئی25 ہزار سے زائد مالیت کا تحفہ دے تو اے سی یو کو بتانے کی ہدایت۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

  کراچی:ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کو 4 مشکوک افراد کی تصاویر دکھا کر دور رہنے کی تاکید کر دی گئی، ان میں سے ایک سابق پاکستانی ریجنل کوچ، 2 بھارتی اور ایک بنگلہ دیشی شخص شامل ہے، ہوٹل یا کہیں اور نظر آنے پر اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ کرنے کی تاکید کر دی گئی،کوئی 25 ہزار روپے سے زائد مالیت کا تحفہ دے تو فوری طور پر اے سی یو کو اطلاع دینے کا بھی کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ماضی میں بعض فکسنگ کے واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں، اس وجہ سے پی سی بی اب کھلاڑیوں کو مشکوک عناصر سے دور رکھنے کیلیے سخت انتظامات کرتا ہے،اس بار بھی ایسا ہی ہوا،ذرائع نے بتایا کہ شریک کرکٹرز اور سپورٹنگ اسٹاف کو خاص طور پر چار مشکوک افراد کی تصاویر دکھا کر ان سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، ان میں سے ایک سابق پاکستانی ریجنل کرکٹ کوچ ہے۔

2 کا تعلق بھارت اور ایک بنگلہ دیشی ہے، سب کو سختی سے کہا گیا ہے کہ اگر ان میں سے کوئی بھی کہیں نظر آئے تو بات چیت سے گریز کریں اور فوری طور پر اینٹی کرپشن آفیشل کو رپورٹ کی جائے، واضح رہے کہ ٹیم ہوٹل کو مکمل طور پر بک نہیں کرایا گیا۔

اس وجہ سے عام افراد کا آنا جانا معمول کی بات ہے،مداحوں کے روپ میں بھی بکیز کھلاڑیوں سے ملنے کی کوشش نہ کریں اس کیلیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں، سب کو ہدایت ملی ہے کہ اگر کوئی 25 ہزار روپے سے زائد مالیت کا تحفہ دے تو فوری طور پر اے سی یو کو اطلاع دی جائے، پلیئرز کو باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں