1

باجوڑ، دیر، چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

 پشاور:خیبر پختون خوا کے علاقوں باجوڑ، دیر ، چترال، رستم اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اسی طرح دیر لوئر اور اپر میں بھی لوگوں کو زمین ہلتی ہوئی محسوس ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق رستم  اور گردونواح میں ہلکا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم چترال میں زلزلے کے بہت تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔

فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں