1

بلوچستان میں حکومت سازی کیلیے جے یو آئی متحرک، پیپلزپارٹی سے رابطہ

 کوئٹہ:بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے جمعیت علما اسلام کے قائدین نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے رابطہ کر کے تعاون مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے جمعیت علماء اسلام بھی متحرک ہو گئی جبکہ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بھی جے یو آئی کی جانب سے رابطے کی تصدیق کردی۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت سازی کیلئے ن لیگ کیساتھ ڈھائی ، ڈھائی سال کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا۔

بلوچستان میں حکومت سازی کیلیے جمعیت علما اسلام کی قیادت جل اسلام آباد میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے معاملات طے کرے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں