6

بگ بیش،عثمان بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگا سکیں گے

عثمان کی درخواست پر کرکٹ آسٹریلیا کی ایمرجنسی میٹنگ ہوئی۔ فوٹو: گیٹی امیجز

عثمان کی درخواست پر کرکٹ آسٹریلیا کی ایمرجنسی میٹنگ ہوئی۔ فوٹو: گیٹی امیجز

سڈنی:عثمان خواجہ بگ بیش میچز کے دوران بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگا سکیں گے۔

آسٹریلوی اوپنر نے آئی سی سی کو غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے امن کا پیغام دینے کیلیے درخواست کی تھی، مگر کونسل نے انھیں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بیٹ پر ایسا کوئی نشان لگانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا عثمان خواجہ کو بلے پر ’امن کا نشان‘ لگانے کی اجازت دینے سے انکار

عثمان کی درخواست پر کرکٹ آسٹریلیا کی ایمرجنسی میٹنگ ہوئی، جس میں بیٹر سے کہا گیا کہ اگر انھیں رواں سیزن میں بگ بیش کا کوئی میچ کھیلنے کا موقع ملے تو وہ بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگاسکتے ہیں۔

گزشتہ روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی پریکٹس کے موقع پر عثمان کے بیٹ پر یہ تصویر موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ نے نئی سوشل میڈیا پوسٹ میں آئی سی سی کا دہرا معیار واضح کردیا

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اسرائیل کی غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر دہشتگردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے آئی سی سی سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے بلے اور جوتوں پر امن کا نشان فاختہ لگانے کی اجازت مانگی تھی جس پر آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو بلے اور جوتوں پر امن کا نشان لگانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں