1

بھارت؛ بیل نے ٹکر اور لاتوں سے 42 سالہ شخص کو جان سے مار دیا

بیل نے 42 سالہ شخص کو قدموں تلے کچل دیا، فوٹو: ویڈیو گریب

بیل نے 42 سالہ شخص کو قدموں تلے کچل دیا، فوٹو: ویڈیو گریب

نئی دہلی:بھارت کے دارالحکومت میں اسکول سے بیٹے کو لینے کے لیے آنے والے 42 سالہ شخص کو غصیلے بیل نے ٹکر مار کر نیچے گرایا اور پھر لاتوں سے کچل سے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیل کے حملے میں ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت 42 سالہ سبھاش کمار کے نام سے ہوئی ہے جو لون ایجنٹ تھا اور بہار سے نئی دہلی آکر بسا تھا۔

سبھاش کمار بیٹے کو لینے کالکاجی ایکسٹینشن میں سینٹ جارج اسکول پہنچے تھے۔ عقب سے آوارہ پھرنے والے بیل نے حملہ کردیا۔ بیٹا اپنے باپ کو بچانے کی مدد کے لیے لوگوں کو پکارتا رہا۔

راہگیروں نے بیل کو ڈنڈے مارے اور ہٹانے کی کوشش کی لیکن بیل سبھاش کو مسلسل لاتیں مارتا رہا۔ بیل کی لاتوں سے سبھاش کے سر، پسلیوں اور چہرے پر گہری ضربیں لگیں۔

راہگیروں نے ہی سبھاس کمار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

اس علاقے میں ایک ہی ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جب آوارہ پھرنے والے جانور نے کسی راہگیر کو حملہ کرکے ہلاک کردیا ہو۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں