1

بھارت میں ٹرک شادی کے پنڈال میں جا گھسا، 6 ہلاک اور10 زخمی

5 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، فوٹو: فائل

5 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، فوٹو: فائل

نئی دہلی:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں عین اُس وقت جا گھسا جب وہاں مہمانوں کو کھانا کھلایا جا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مبینہ طور پر ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں باورچی اور ویٹرز بھی شامل ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 10 زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش کا عمل جاری ہے۔ مجرمانہ غفلت ثابت ہونے پر ٹرک ڈرائیور کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرک مخالف سمت سے آ رہا ہے اور شاید اسے ٹینٹ کا عقب نظر نہیں آیا۔ حکومت نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ فی کس جب کہ زخمیوں کے لیے 50 ہزار بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں