1

ججوں کے الزامات پر تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی کمیٹی تشکیل دی جائے، پاکستان بار کونسل

پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس سے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا—فائل: فوٹو

پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس سے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا—فائل: فوٹو

 اسلام آباد:پاکستان بار کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے لگائے گئے مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے تین سینئر ججوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں مداخلت اور دباؤ کے الزامات سنگین ہیں اور اس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے تاہم اس کی تحقیقات کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل متعلقہ ادارہ نہیں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مداخلت اور دباؤ کے الزامات واضح ہیں اور جامع کمیٹی کے ذریعے اس کی تحقیقات ہوں، چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کم از کم سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججوں پر مشتمل ہو۔

پاکستان بار کونسل نے  ججوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے تین سینئر ججوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کی تحقیقات لازمی ہیں، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ ان الزامات کا میڈیا کے ذریعے ٹرائل کے بجائے قانون کے دائرے میں جامع تحقیقات کی ضرورت ہے، عدلیہ کی عزت اور آزادی یقینی بنانے کے لیے ہونے والی کسی بھی کوشش کے ساتھ پاکستان بار کونسل کھڑی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں