1

سندھ میں اسمگل شدہ اسلحے کے لائسنس جاری ہونے کا انکشاف

  کراچی:سندھ میں اسمگل شدہ اسلحے کو ڈیلروں اور محکمہ داخلہ کی مدد سے لائسنس یافتہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے اسمگل شدہ اسلحے کو قانونی بنانے کی محکمہ داخلہ سے وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ محکمے کے حکام وضاحت دینے کے لئے لیت ولعل سے کام لینے گا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے حیدرآباد میں کسٹم انسپیکٹر مومن شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا،چھاپے میں 67 لائسنس یافتہ اسلحہ ملا، تصدیق پر انکشاف ہوا کہ 23 اسلحے اسمگل شدہ تھے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق ڈیلروں نے اپنی دکان کا اسٹیمپ لگاکر اسلحہ دے دیا اور محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ ڈیلر کے اسٹیمپ پر لائسنس جاری کردیا،محکمہ داخلہ سے جواب طلبی کی گئی تو محکمہ داخلہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ایف آئی اے حکام نے معاملے پر عدالت سے درخواست کرنے پرغورشروع کردیا، عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ محکمہ داخلہ سندھ سے جواب طلبی کرے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں