1

حجاج کرام کے لیے پہلی بار سینٹائزنگ تسبیح متعارف

فوٹو: سعودی ایئر لائن

فوٹو: سعودی ایئر لائن

  کراچی:سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی ایئرلائن نے دنیا کی پہلی سینٹائزنگ تسبیح متعارف کرادی۔

ترجمان سعودی ایئرلائن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کی بہت بڑی تعداد حجازمقدس کا رخ کرتی ہے، محفوظ تسبیح کو تخلیقی اداروں کے اشتراک سےتیارکیا گیا ہے۔

موتیوں کی مالا پرمشتمل یہ پہلی تسبیح ہے جو دہرا کام سرانجام دیتی ہے، تسبیح نہ صرف روحانی عمل کو انجام دیتی ہے بلکہ ہاتھوں کی صفائی بھی کرتی ہے، اس تسبیح کی تیاری میں چائے کے درخت کا تیل بطورجراثیم کش عنصر استعمال کیا گیا ہے۔

چائے کے درخت کا تیل جراثم کے وسیع اقسام کے خلاف انتہائی موثر ہے، نائب صدرسعودی ایئرلائن عصام اخونبے کے مطابق سعودی ائیرلائن کو منفرد پراڈکٹ متعارف کروانے پرفخر ہے۔

سینٹائزرتسبیح مہمان مسافروں کو روحانی سفرکے دوران عبادت کرنے کی سہولت فراہم کرے گی، یہ تسبیح سعودی ایئرلائن سے سفرکرنے والے مسافروں کو دستیاب ہوگی، سعودیہ کی جانب سے شہرمکہ مکرمہ بھی محفوظ تسبیح تقیسم کی گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں