1

کراچی؛ ہوٹل کے مالک نے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

  کراچی: شہرقائد میں شہریوں نے ڈکیتی کی وارداتوں سے بچنے کے لیے ہتھیاراٹھا لیے، گلشن اقبال میں چائے کے ہوٹل کے مالک نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے لوٹ مار کے لیے آنےو الو ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے بھاگنے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

24 فروری کی صبح ناکام ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل کا مالک دولت آغا ہوٹل کے کاؤنٹر پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل سوار پر تین مسلح ملزمان لوٹ مار کرنے کے لیے پہنچ گئے۔

ڈاکوؤں کو دیکھ کر ہوٹل کے مالک نے اپنا لائسنس یافتہ پستول نکال کرایک فائر ڈاکوؤں کی جانب کیا جس پر ڈاکو خوف زدہ ہو کر واپس بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

ہوٹل کے مالک دولت آغا نے بتایا کہ واردات کے روزڈاکوؤں نے پارکنگ میں موٹر سائیکل کھڑی کرکے اپنا پستول چیمبر کیا تو ایک ڈکیت نے میری جانب اور دو ڈکیتوں نے دوسری جانب رخ کیا۔

انھوں نے ڈکیتوں کو کہا کہ تم جتنا الرٹ ہو میں ان سے زیادہ الرٹ بیٹھا ہوا ہوں خیال کرنا ورنا فائرکردوں گا،  جب میں نے اپنا پستول چیمبرکیا تو ڈکیت بولا کہ خدا کے لیے چلانا نہیں جس پر میں نے کہا جس راستے سے آئے تو اسی راستے نکل جاؤ جس پر ڈکیت فوراً وہاں سے بھاگ نکلے۔

انھوں نے بتایا کہ ڈکیت گاہکوں کو لوٹنے آئے تھے،  ان کا ہوٹل 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے۔  انھوں نے شہریوں کو پیغام دیا کہ شہری اپنی حفاظت کے لیے خود اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام دکانداروں کومشورہ دیتا ہوں کہ اپنے ساتھ لائسنس یافتہ پستول رکھیں، انھوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد گلشن اقبال پولیس آئی تھی اور پوچھ گچھ کرکے چلی گئی، کوئی کارروائی نہیں کی ۔

The post کراچی؛ ہوٹل کے مالک نے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں