1

روسی حملے میں یوکرینی صدر اور یونانی وزیراعظم بال بال بچ گئے؛ 5 افراد ہلاک

حملے کے وقت یوکرینی صدر یونان کے وزیراعظم کو جنگ زدہ علاقوں کا دورہ کرا رہے تھے، فوٹو: رائٹرز

حملے کے وقت یوکرینی صدر یونان کے وزیراعظم کو جنگ زدہ علاقوں کا دورہ کرا رہے تھے، فوٹو: رائٹرز

کیف:روس نے ایک میزائل حملے میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے قافلے کو نشانہ بنایا لیکن خوش قسمتی وہ محفوظ رہے تاہم 5 راہگیر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی یونان کے وزیراعظم کیریا کوس میتسوتاکسن کا استقبال کرنے جا رہے تھے کہ ان کے قافلے کے نہایت قریب روسی میزائل گرا۔

مقامی میڈیا کے مطابق روسی میزائل یوکرینی صدر کے قافلے سے محض 500 میٹر کی دوری پر گر کر پھٹ گیا جب کہ کچھ کا دعویٰ ہے کہ میزائل اور صدر کے قافلے کے درمیان محض 150 میٹر کی دوری تھی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرینی سدر اور یونان کے وزیراعظم نے نہ صرف میزائل کے گرنے کی آواز سنی بلکہ دھماکے کی جگہ سے دھواں اُٹھتا بھی دیکھا۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں رہنما حملے کی جگہ سے کتنے قریب تھے۔

اس حملے کے بعد بھی یوکرینی صدر اور یونانی وزیراعظم نے جنگ زدہ علاقوں کا دورہ جاری رکھا اور مشترکہ پریس کانفرنس میں عالمی برادری سے روس کو جارحیت سے باز رکھنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

یوکرین کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل حملے میں یوکرینی صدر اور یونان کے وزیراعظم محفوظ رہے لیکن 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں راہ گیر اور پروٹوکول اسٹاف شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں