1

مجھے پارٹی میں اپنی جگہ بنانے کیلیے کئی برس محنت کرنا پڑی، مریم نواز

 لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی میں اپنی جگہ بنانے کے لیے کئی برس محنت کرنا پڑی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرا وزیراعلیٰ بننا پاکستان کی ہر ماں بہن بیٹی کے لیے اعزاز ہے۔ یہ سب مرد حضرات کے لیے بھی فخر ہےجو اپنی ماں بہن بیٹی کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہے ہیں۔ یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے، میرے بعد بھی جاری رہنا چاہیے ۔

مریم نواز نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ویمن ڈے ایک دن نہیں ہوتا ہر دن ،365دن خواتین کا دن ہوتا ہے۔ لاہور کی سی ٹی او عمارہ ایک قابل خاتون ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ٹی او اور اے ایس پی انوش مسعود کو اسٹیج پر بلا کر شاباش دی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور رافعہ بھی ہر جگہ کمال کام کررہی ہیں۔ ہماری وزرا مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری بہت محنتی اور خوب کام کررہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ خود مجھے اپنی پارٹی میں جگہ بنانے کے لیے 12، 13 سال بہت محنت کرنا پڑی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین نے آوازیں کسیں، مجھے ڈیڈ سیل میں رکھا گیا، یہ سب میری تربیت کا سبب بنا، میں اس پر اپنے مخالفین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ بڑی محنت کے بعد اس مقام پر پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ کسی خاتون کو ہراساں کیا جانا یا ظلم ہونا میری ریڈ لائن ہے۔میں چاہتی ہوں پنجاب میں ایسا ماحول دے کر جاؤں کہ خواتین کو اپنے خواب پورے کرنے کے لیے ہراسگی اور مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں