18

سرمائی تعطیلات میں توسیع کی خبر درست نہیں، کے پی حکومت

 پشاور:خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں کے تعلیمی ادارے یکم جنوری 2024ء کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم نے مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کو صوبائی وزیر تعلیم سے منسوب کر کے وائرل کیا گیا ہے اور خبر میں موسم سرما کی تعطیلات کو 13 جنوری 2024ء تک توسیع کرنے کی بات کی گئی ہے جو کہ غلط ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں