1

سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ کو عدالت نے ریلیف دے دیا

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی:بالی وڈ کے خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ کی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو عدالت سے ریلیف مل گیا۔

ممبئی ہائی کورٹ نے سشانت سنگھ خودکشی کیس میں ریا چکرورتی، ان کے بھائی اور والد کے خلاف ایل او سی کو منسوخ کردیا۔

سشانت سنگھ کے والد نے اداکارہ اور ان کے اہل خانہ پر بیٹے کو خودکشی پر اکسانے کا الزام لگایا تھا۔

ریا چکرورتی اور ان کے بھائی کو 2020 میں گرفتار بھی کیا گیا تھا لیکن پھر انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ جون 2020 میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں