14

سعودی عرب میں نئے سال پر شاندار آتش بازی،  کنسرٹ کا انعقاد

ریاض میں آتشبازی دیکھنے اور نئے سال کے استقبال کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے:فوٹو:سوشل میڈیا

ریاض میں آتشبازی دیکھنے اور نئے سال کے استقبال کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے:فوٹو:سوشل میڈیا

ریاض:نئے سال کی آمد پر سعودی عرب میں آتشبازی کے ساتھ ساتھ  کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نئے سال کے آغاز پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے جن میں غیرملکی بھی شامل تھے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ریاض سیزن کے تحت کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ملکی اور غیر ملکی گلوکاروں نے پرفارم کیا۔  موسیقی اور راگ رنگ کا یہ سلسلہ رات بھر جاری رہا۔

غزہ میں ہزاروں مسلمانوں کی شہادت پر پاکستان سمیت متعدد ممالک میں نئے سال کی تقریبات منسوخ کردی گئی تھیں تاہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سال نو پر آتش بازی اور تقریبات معمول کے مطابق منعقد ہوئیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں