1

سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کا اعزاز عطا

صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کا اعزاز دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب جاری ہے جس میں عسکری و سول قیادت شریک ہے۔ ان میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد اور دیگر موجود ہیں۔

یہ پڑھیں : یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا، پریڈ میں سعودی وزیر دفاع کی شرکت

تقریب میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو صدر مملکت کی جانب سے نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔

قبل ازیں یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی سعودی وزیر دفاع نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں