5

سلمان خان نے نئی فلم کے لیے فوجی ٹریننگ شروع کردی

سلمان خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز دسمبر میں ہوا تھا:فوٹو:فائل

سلمان خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز دسمبر میں ہوا تھا:فوٹو:فائل

 ممبئی:بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے نئی فلم کے لیے سخت ٹریننگ شروع کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان اپنی نئی فلم ” دی بلٗ میں فوجی افسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ سلمان خان نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے فوجی طرز کی سخت ٹریننگ شروع کردی۔

رپورٹس میں سلمان خان اور فلم سے متعلق ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نئی فلم کے لیے روازنہ ساڑھے 3 گھنٹے مسلسل ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ ان کی ڈائٹ میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر کرن جوہر کی فلم ” دی بل” کی کہانی بھارتی فوج کے 1988 میں مالدیپ میں کیے گئے مبینہ آپریشن پر مبنی ہے۔ سلمان خان فلم میں مبینہ آپریشن کے سربراہ  بھارتی بریگیڈئیر فرخ بلسرا کا کردار کررہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں