1

پنجاب: شہریوں کو دھاتی ڈور سے بچانے کے لیے موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائرز کی تنصیب

فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں کو خونی ڈور سے بچانے کے لیے موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائر گارڈز نصب کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس اور سیفی وائر گارڈ کی پابندی کرنے کی ہدایت کی اور آبشار خدمت مرکز میں سیفٹی وائر گارڈ مہم کا آغاز کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لئے سیفٹی وائرز شہریوں میں تقسیم کیں اور موٹر بائیکس سواروں کو سیفٹی وائر گارڈ نہ اتارنے کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ مریم نواز نے آبشار خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا، مختلف کاونٹرکا معائنہ سیلف آپریٹنگ سسٹم کا جائزہ بھی لیا اور آٹومیٹڈ سٹیمولیٹر پر ڈرائیور بھی کی۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل پر سیفٹی وائرز عوام کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں تاہم جنہوں نے سیفٹی وائرز نہیں لگائے تو اُن کا چالان نہیں کیا جائے گا۔

سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، آئی جی ، سی سی پی او،اے آئی جی ٹریفک اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں