7

سڈنی کا ’بے اعتبار‘ موسم خطرے کی گھنٹی بجانے لگا

بارش کی پیشگوئی پر آسمان صاف، کبھی بونداباندی شروع ہوجاتی ہے، کمنز۔ فوٹو: اے ایف پی

بارش کی پیشگوئی پر آسمان صاف، کبھی بونداباندی شروع ہوجاتی ہے، کمنز۔ فوٹو: اے ایف پی

  کراچی:سڈنی کا ’بے اعتبار‘ موسم خطرے کی گھنٹی بجانے لگا جب کہ بارش کا 70 فیصد امکان موجود ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا میں سیریز کا تیسرا  اور آخری ٹیسٹ  سڈنی میں کھیلا جائے گا جہاں کا موسم جنوری میں خاصا بے اعتبار رہتا ہے، اس بار بھی یہ سلسلہ  جاری رہنے کی پیشگوئی پہلے ہی ہوچکی۔

ابتدائی  روز درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے تک کا امکان تھا، دوپہر یا شام کے سیشن میں بوندا باندی متوقع تھی، جمعرات کے روز بارش کی دخل اندازی کے 70 فیصد امکانات موجود ہیں۔

میچ کے دوسرے دن دوپہر اور شام کے سیشن میں کھیل کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا، اسی طرح باقی دنوں میں بھی بارش کی پیشگوئی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ میں شاہین کی عدم موجودگی پر بھارتی کمنٹیٹر حیران

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے گذشتہ 8 ٹیسٹ میچز میں سے 7 بارش سے متاثر ہوچکے ، وہاں پر زیادہ ڈرا میچز کا سبب بھی بے اعتبار موسم ہی ہے، سب سے زیادہ ضائع ہونے والے ٹیسٹ دنوں کا آسٹریلوی ریکارڈ  ایس سی جی کے پاس ہے جہاں پر 26 دنوں کا کھیل نہ ہوا، میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں یہ تعداد 9 اور گابا میں 8 ہے۔

موسم کے حوالے سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ بارش کی پیشگوئی کی جاتی مگر آسمان صاف رہتا اور کبھی موسم کلیئر ہونے کی رپورٹ ہوتو اچانک بارش شروع ہوجاتی ہے۔

یاد رہے کہ آنجہانی اسپن اسٹار شین وارن نے 2022 میں مشورہ دیا تھا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرا یا چوتھا ٹیسٹ کھیلنے کے بجائے سیریز کا پہلا میچ کرانا چاہیے ، جنوری کے شروع میں وہاں پر ہونے والی بارش سے کھیل کافی متاثر ہوتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں