1

قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا

پہلے نمبر پر قطر، دوسرے نمبر پر سنگاپور جب کہ تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا کا ایئرپورٹ براجمان ہے

پہلے نمبر پر قطر، دوسرے نمبر پر سنگاپور جب کہ تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا کا ایئرپورٹ براجمان ہے

دوحہ:قطر نے 12 بار دنیا کا بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے سنگاپور کو شکست دے کر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکائی ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈز 2024 کا ایوارڈ قطر کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے حاصل کرلیا۔ 12 سال سے مسلسل اوّل نمبر پر آنے والا سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ اس برس نمبر دو پر براجمان ہے۔

جنوبی کوریا کا ایئرپورٹ تیسری اور ٹوکیو کے دو ایئرپورٹس چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں جب کہ چھٹے نمبر پر پیرس اور دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ 7 ویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح آٹھویں نمبر پر میونخ، 9 ویں پر زیورخ اور دوسویں نمبر پر استنبول ایئرپورٹ ہے۔

قطر کا حمد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں گزشتہ برس 45 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی گئیں جو کہ 2022 کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ تھا جس کی وجہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ تھا۔

اسکائی ورلڈ ایئرپروٹ کی فہرست سروے کی روشنی میں مرتب کی جاتی ہے جس میں ایئرپورٹ کی عمارت، سہولیات، آرائش، پروازوں کی تعداد اور نظم ونسق کے لحاظ سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔

قطر ایئرپورٹ نے اپنے جدید ڈیزائن اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی بہترین کی وجہ سے دنیا کے دیگر ایئرپورٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قطر ایئرویز کے سی ای او بدر محمد المیر نے کہا یہ کامیابی ٹیم ورک، محنت اور لگن کے باعث حاصل ہوئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں