1

لاہور: پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا—فوٹو: ایکسپریس نیوز

جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا—فوٹو: ایکسپریس نیوز

 لاہور:پولیس نے بادامی باغ میں مبینہ کارروائی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کو منشیات فروش قرار دے دیا جبکہ لواحقین نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ بادامی باغ میں منشیات فروش کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا جہاں مبینہ فائرنگ سے شارہ پٹھان عرف زلے شاہ نامی شخص ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی کانسٹیبل کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن کے ہاتھ پر گولی لگی ہے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کو پولیس نے منشیات فروش قرار دیا اور کہا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی جبکہ جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ نے  پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں