9

لیول پلئینگ فیلڈ کیلیے دائر پی ٹی آئی کی درخواست فوری سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد:سپریم کورٹ نے لیول پلئینگ فیلڈ کے لیے دائر پی ٹی آئی درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تھوڑی دیر بعد سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے حکام سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آرٹیکل 184کی شق تین کے تحت دائر کی گئی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا اختیار تین رکنی کمیٹی کو حاصل ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اس وقت چھٹیوں پر ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں