1

معروف صحافی، کالم نگار نذیر ناجی انتقال کرگئے

نذیر ناجی 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے—فائل: فوٹو

نذیر ناجی 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے—فائل: فوٹو

 لاہور:معروف صحافی اور کالم نگار نذیر ناجی 81 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نذیر ناجی کے بیٹے منصور ناجی نے بتایا کہ ان کے والد طویل عرصے سے علیل تھے اور آج انتقال کرگئے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات اور پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے نامور صحافی، ایڈیٹر اور کالم نگار نذیر ناجی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور تعزیتی بیان میں کہا کہ نذیر ناجی منجھے ہوئے صحافی اور تجزیہ نگار تھے۔

انہوں نے کہا کہ نذیر ناجی نے اپنی زندگی صحافت اور ملک کی خدمت کے لیے وقف کی، ان کے کالم اور تجزیے ہمیشہ معلوماتی اور بصیرت افروز ہوتے تھے اور انہوں نے اپنے کام کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کی۔

مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ نذیر ناجی مرحوم کے انتقال سے صحافت کی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ کبھی پورا نہیں ہوسکے گا، نذیر ناجی کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی سینئر صحافی نذیر ناجی کے انتقال پر دکھ کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نذیر ناجی خصوصا کالم نگاری میں نمایاں مقام رکھتے تھے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء ایک عرصہ تک پر نہیں ہوسکے گا۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سینئر تجزیہ نگار و کالم نگار نذیر ناجی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نذیر ناجی کی شعبہ صحافت میں خدمات کو تادیر یادرکھا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے تعزیتی بیان میں کہا کہ نذیر ناجی کہنہ مشق صحافی اور  صاحب الرائے دانش ور تھے، ان کی رحلت سے ملک میں صحافت اور علم و فکر کا ایک درخشاں باب بند ہو گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے نذیر ناجی کے انتقال پر اپنےگہرے دکھ اور تعزیت کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ نذیر ناجی کی صحافت کیلے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین اور صحافی برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ مرحوم نذیر ناجی کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کیلے دعا گوں ہوں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں