1

’میرے ہاتھ گندے تھے‘ وائرل ویڈیو پر عظمیٰ کاردار کی وضاحت

فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

 لاہور:

مریم نواز کی جانب سے ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو پر عظمیٰ کاردار کی وضاحت سامنے آگئی۔

لیگی ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے اپنے ویڈیو پیغام میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کی فیکٹریاں چلانے والے ویڈیو وائرل کر رہے ہیں۔ اس کی طرح کی فضول حرکتیں کرنا اب بند کر دیں اور باز آ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صبح وہاں بیٹھ کر حلوہ پوری کھا رہی تھی، پیچھے سے مریم صاحبہ آئیں، انہوں نے سلام کیا تو جذبات میں آ کر مجھے یاد ہی نہیں رہا کہ میرے ہاتھ چکنائی والے ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری غلطی تھی، میں بھی مریم نواز کی جگہ ہوتی تو میرا یہی ری ایکشن ہوتا، ظاہر ہے آدمی کے کپڑے گندے ہوتے ہیں، مجھے زیادہ محتاط ہونا چاہیے تھا۔

عظمیٰ کاردار نے کہا کہ مجھے جتنی عزت اور پیار مریم نواز صاحبہ سے ملا ہے میں آپ کو بتا نہیں سکتی۔ آپ لوگوں کو دلی صدمہ ہے کہ مریم صاحبہ نے اسے کیسے اپنے ساتھ لگایا ہے اور پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔ میں آپ کو برنال بھیج دوں گی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر آج ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گورنر ہاؤس میں مریم نواز  وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عظمیٰ کاردار کے قریب آئیں تو وہ اپنی نشست سے اٹھ کر گرمجوشی سے ان سے گلے ملیں لیکن مریم نواز نے انکا ہاتھ جھٹک دیا جس پر وہ حیران رہ گئیں۔ ویڈیو میں عظمیٰ کاردار کی ٹیبل پر کھانے کی پلیٹ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں