1

’ڈان3‘ کیلئے رنویر سنگھ اور کیارا ایڈوانی کو تھائی لینڈ کے ماہرین ٹریننگ دیں گے

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی:بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر فرحان اختر کی نئی فلم ’ڈان3‘ کیلئے رنویر سنگھ اور کیارا ایڈوانی کو تھائی لینڈ کے ماہرین ایکشن ٹریننگ دیں گے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق مرکزی کرداروں کو ٹریننگ دینے کیلئے تھائی لینڈ کے مارشل آرٹس ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور یہ ٹریننگ اگلے ماہ مارچ میں شروع ہوگی۔

دوسری طرف ’ڈان3‘ کیلئے 275 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس کے ساتھ نئی فلم ڈان سیریز کی سب سے مہنگی فلم بن جائے گی اور یہ فرحان اختر کے کیریئر کی بھی مہنگی ترین فلم ثابت ہوگی۔

’ڈان3‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ کیارا ایڈوانی ایکشن میں نظر آئیں گی اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس اگست میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس بجٹ میں تشہیری مہم کی رقم شامل نہیں ہے اور وہ ملا کر بجٹ تین سو کروڑ سے آگے بڑھ جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں