7

نامور بھارتی اداکار کو نوسرباز نے بڑی رقم سے محروم کردیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی:بالی وڈ کے نامور سینئر اداکار راکیش بیدی کو ایک نوسرباز نے بڑی رقم سے محروم کردیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کو اپنی جائیداد بیچنی تھی جس کے لئے انہوں نے ایک ہاؤسنگ پورٹل میں اشتہار دیا تھا۔

69 سالہ اداکار سے ایک شخص نے بطور آرمی آفیسر رابطہ کیا اور متعدد فون کالز  کے بعد ان کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد ان سے 85 ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرائے۔

رقم ٹرانسفر ہونے کے بعد نوسرباز نے اپنا موبائل بند کردیا جس سے اداکار کو شک ہوا کہ ان کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے۔

ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں اداکار کی مدعیت میں فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں