1

ٹھٹھہ میں ماہی گیروں نے کروڑوں روپے مالیت کی سوا مچھلی پکڑ لی

ماہی گیر نے 300 سے زائد سوا 
مچھلی کا شکار کیا—فوٹو: اسکرین گریب

ماہی گیر نے 300 سے زائد سوا
مچھلی کا شکار کیا—فوٹو: اسکرین گریب

ٹھٹہ:تحصیل کھاروچھان کے ماہی گیروں نے کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں 300 سے زائد نایاب مچھلی سوا کا شکار کرلیا۔

کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے ترجمان کمال شاہ نے بتایا کہ کھارو چھان کے ماہی گیر حنیف کاتیار کی کشتی  نے بڑی تعداد میں سمندر سے سوا مچھلی کا شکار کرلیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کیٹی بندر کے قریب میں کھلے سمندر سے 300 سے زیادہ نایاب سوا مچھلی ماہی گیروں کے جال میں پھنسی، اس مچھلی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نایاب اور قیمتی مچھلی ہے، لٹنے اور اغوا ہونے کے ڈر سے اکثر ماہی گیر  اس مچھلی کی فروخت اکثر خفیہ رکھتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں