1

ٹیکسلا: خاتون پر پولیس اہلکار کے بہیمانہ تشدد کا شرمناک واقعہ

 راولپنڈی:ٹیکسلا کچہری کے باہر خاتون پر پولیس کے بیہمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تھانہ ٹیکسلا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جیب تراشی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم بصیر ٹیکسلا کچہری کے باہر موجود ہے جس پر پولیس کی نفری موقع پرپہنچی اور ملزم بصیر خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

اسی اثناء میں ملزم کی ماں نے بیٹے کی گرفتاری کو روکنے کی کوشش شروع کردی، پولیس اہلکاروں نے ملزم کی ماں کو پہلے دھکے مار کر پیچھے دھکیلا اور ملزم کوزبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈال دیا۔

پولیس اہلکار ملزم کو بھی سرعام تشدد کا نشانہ بناتے رہے، پولیس اہلکار ملزم کی گرفتاری کے بعد موقع سے روانہ ہونے لگے تو ملزم کی ماں نے پولیس گاڑی کا دروازہ پکڑ لیا جس پر پولیس اہلکاروں نے دوبارہ دھکے دیے اور خاتون کو تھپڑ بھی مارے۔

پولیس تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے تشدد میں ملوث اے ایس آئی امتیاز ناصر کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں