1

کرتارپور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو امن کا پیغام دیا، صدر مملکت

 اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے اور پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہی ہے۔

کرتار پور کاریڈور کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے، کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کے ایسے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ سکھ مذہب نے امن اور اتحاد، لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا درس دیا، سکھ یاتریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

دورے کے دوران، صدر مملکت کو سی ای او پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ نے کرتار پور صاحب میں سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں صدر مملکت کو سکھ مذہب اور کرتار پور صاحب کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا۔

صدر مملکت نے کرتارپور صاحب میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ صدر مملکت نے اپنے دورے کے دوران میوزیم اور لنگر خانے کا دورہ بھی کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں