1

پاکستانی سیاست میں مداخلت کے الزامات جھوٹ ہیں، امریکا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار پر کوئی بندش دیکھنا نہیں چاہتے، امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار پر کوئی بندش دیکھنا نہیں چاہتے، امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

  واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ہماری مداخلت کے الزامات جھوٹ ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میں یہاں سچائی بیان کرنے کے لیے کھڑا ہوں۔ پاکستان کی سیاست میں امریکا کی مداخلت کے الزامات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا کا پاکستان میں حکومت سازی سے پہلے دھاندلی کی تحقیقات پر ردعمل آگیا

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان کے عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار اور آزاد صحافت دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس قبل امریکی ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ نئی حکومت کی  تشکیل پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں