1

پاکستانی میڈیا بھارتی سیلبریٹیز کو دکھاتا ہے وہ ہمیں نہیں دکھاتے، حسن شہریار

میں عزت لو او عزت دو کا قائل ہوں، حسن شہریار:فوٹو:اسکرین گریب

میں عزت لو او عزت دو کا قائل ہوں، حسن شہریار:فوٹو:اسکرین گریب

کراچی:مشہور ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستانی سیلبریٹیز کو نہیں دکھاتا لیکن ہم انہیں دکھاتے ہیں۔

ڈیزائنر حسن شہریار نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ ہمارے اشتہارات میں بھارتی سلیبریٹیز کو دکھایا جاتا ہے۔ ہمارے میڈیا میں بھارتی شخصیات کو کوریج ملتی ہے لیکن بھارتی میڈیا پاکستانی سیلیبریٹیز کو نہیں دکھاتا۔

حسن شہریار کا مزید کہنا تھا کہ میں بھارتی عوام کے خلاف نہیں ہوں نا ان کے سیلبریٹیز سے مجھے کوئی مسئلہ ہے تاہم میں عزت دو اور عزت لو کا قائل ہوں۔ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ اگر میں سچ بولوں گا تو میرے کاروبار پر فرق پڑے گا اور بھارتی میرے کپڑے خریدنا بند کردیں گے۔

اداکار اور ڈیزائنر نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے نوجوانوں کو پروموٹ کرنا چاہیے۔ میرے لیے پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ میں چاہتا تو دنیا کے کسی بھی ملک میں رہ سکتا تھا لیکن مجھے اپنے ملک سے محبت ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں