1

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہوگی

 لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آج دوپہر بارہ بجے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کی ٹکٹیں ہفتہ 6 اپریل دوپہر 12 بجے سے لاہور اسلام آباد راولپنڈی گوجرانوالہ سیالکوٹ ملتان پشاور اور کراچی میں مختلف TCS ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔

شائقین کسی بھی نامزد کردہ TCS ایکسپریس سینٹرز سے سیریز کے لیے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹیں بھی مذکورہ مراکز سے دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف ٹی سی ایس سے خریدی گئی درست فزیکل ٹکٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔

ایک صارف کو ہر میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹ تک خریدنے کی اجازت ہے۔ شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ خود حاصل یا خرید سکتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں