1

پختونخوا؛ ایک ہفتے میں 11 ہزار سے زائد افراد پیٹ و معدے کے امراض میں مبتلا

 پشاور:خیبر پختونخوا میں ایک ہفتے کے دوران 11 ہزار سے زائد افراد پیٹ اور معدے کے امراض میں مبتلا ہو گئے۔

انٹیگریٹڈ ڈیسیزز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کی جانب سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق صوبے کے 35 اضلاع میں 26 فروری تا 3 مارچ (صرف ایک ہفتے کے دوران) 11 ہزار سے زائد متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلودہ پانی، ناقص غذا، ماحولیاتی آلودگی ودیگر عوامل معدے و پیٹ کے امراض کا موجب بن رہے ہیں ۔ سب سے زیادہ متاثرہ کیسز 1936 پشاور سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سوات 909،ہری پور 866،بنوں 723،دیر لوئر 705،ڈی آئی خان 609 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ صوابی سے 590،چارسدہ سے 524، ٹانک 375،مانسہرہ 360،ایبٹ آباد سے 328 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں