1

پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت بحال

 پشاور:پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت آج سے بحال کردی گئی ہے۔

کے پی کے میں مالی بحران کی وجہ سے ایم ٹی آئیز اسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج 19 اکتوبر 2023ء سے بند تھا، تاہم اب صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا؛ صحت کارڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

محکمہ صحت نے ’صحت سہولت پروگرام‘ کے پینل پر موجود اسپتالوں کی باضابطہ فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق مریضوں کو صوبے کے 118 اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔

بحالی کے بعد اسپتالوں میں صحت کارڈ کے حوالے سے تمام کاؤنٹرز کھول دیے گئے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس حوالے سے انشورنس کمپنی کو 5 ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبے میں اب تک صحت کارڈ پر 30 لاکھ سے زائد افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں