7

پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات نظرثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی کا کیس یہاں قابل سماعت ہی نہیں یہ سپریم کورٹ جائیں، وکیل الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی کا کیس یہاں قابل سماعت ہی نہیں یہ سپریم کورٹ جائیں، وکیل الیکشن کمیشن

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹ آرڈر پر نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل قاضی انور نے دلائل دیے کہ 26 دسمبر کا جو آرڈر آیا ہے اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا۔

جسٹس اعجاز خان نے ریمارکس دیے کہ اسکا مطلب ہے کہ حکم امتناعی سے ان کو کوئی مشکل پیدا نہیں ہوئی، آپ کے دو پوائنٹ ہے کہ الیکشن کمیشن حکم امنتاع واپس لینے کے لئےنہیں آسکتا۔ دوسرا پوائنٹ یہ ہے کہ اس آرڈر سے الیکشن انعقاد میں کیا مشکلات ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے ہمارے آرڈر پر حکم امتناعی لی ہے ہمیں حق ہے اسکے خلاف رٹ دائر کرنے کا، ان کا کیس یہاں قابل سماعت ہی نہیں یہ سپریم کورٹ جاتے۔

وکیل قاضی انور نے دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے 2013 اور 2018 انتخابات بیٹ کے نشان پر لڑے ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں