1

پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 10 بجے ہوگا، نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

نئی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ارکان حلف اٹھائیں گے:فوٹو:فائل

نئی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ارکان حلف اٹھائیں گے:فوٹو:فائل

 لاہور:پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج صبح دس بجے ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار سبطین خان کریں گے۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی رکنیت کاحلف اٹھائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے سیشن میں اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر اوروزیراعلی کاانتخاب  ہوگا۔

مسلم لیگ ن نے اسمبلی اجلاس سے قبل پارٹی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا ۔اسمبلی چیمبر میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت مریم نواز کریں گی۔  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی بھی مدعو ہیں۔ پی ٹی آئی نے مخصوص نشستیں نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

آٹھ فروری 2024کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں نئی پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن نے وزیراعلی پنجاب کےانتخاب کے لئے مریم نواز کو امیدوار نامزد کیاہے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے میاں اسلم اقبال کو وزیراعلی کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں