1

عمران ریاض لاہور سے گرفتار، بھائی کا دعویٰ

 لاہور:صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کو سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کرلیا۔

صحافی کے بھائی یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران ریاض کو لاہور ڈیفنس روڈ پر واقع سوسائٹی میں گھر سے نامعلوم مسلح افراد نے حراست میں لیا اور اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئے۔

عمران ریاض کی گرفتاری کے حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق کارروائی میں چار گاڑیاں شامل تھی۔ بھائی  یوسف کا کہنا تھا کہ 15 سے زائد گاڑیوں پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گھر کے اندر گھس کر عمران ریاض کو گرفتار کیا اور وہ گھر سے لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

اس سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے عمران ریاض خان کو سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں ایف آئی اے نے آج لاہور ماڈل ٹاؤن دفتر میں طلبی کا مراسلہ ارسال کیا اور انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں