1

پی ایس ایل 9؛ اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

 راولپنڈی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 23 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور لاہور قلندرز ایک پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

دونوں ٹیمیں رواں ٹورنامنٹ میں اپنے 7، 7 میچ کھیل چکی ہیں۔ لاہور قلندرز اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی جبکہ اسلام آباد تین میچز میں کامیاب ہوئی ہے۔ دونوں ٹیموں کا ایک، ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ، سکندر رضا، احسن حفیظ بھٹی، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، حنین شاہ، نسیم شاہ، رومان رئیس





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں