1

پی ایس ایل9؛ شاہین نے اہم سنگ میل حاصل کرلیا

لیگ میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے
(فوٹو: پی سی بی)

لیگ میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے
(فوٹو: پی سی بی)

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔

گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کو آؤٹ کرکے پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بالر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں شاہین نے کوٹے کے 4 اوورز میں 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید پڑھیں: شین واٹسن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا امکان

شاہین سے قبل سابق کرکٹر وہاب ریاض نے 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزا اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ لیگ؛ پلئیرز ڈرافٹ میں 65 پاکستانی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

اس فہرست میں فاسٹ بولر حسن علی کا دوسرا نمبر ہے جو 107 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ انہیں وہاب ریاض کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے محض 6 وکٹیں درکار ہیں۔

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 87 وکٹوں کے ہمراہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں